اسلامی مذاہب كے متعدد ہونے كو سركاری حيثيت دينے كی غرض سے "شرف"نامی منشور كی تدوين كی ضرورت ہے

IQNA

اسلامی مذاہب كے متعدد ہونے كو سركاری حيثيت دينے كی غرض سے "شرف"نامی منشور كی تدوين كی ضرورت ہے

16:28 - April 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1902334
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے علاقے قطيف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "حسن الصفار" نے اسلامی مذاہب كے متعدد ہونے كو سركاری حيثيت دينے كی غرض سے "شرف" نامی منشور كی تدوين كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حسن الصفار نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ تمام اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے قابل قبول اور اسلامی اصولوں كے مطابق "شرف" نامی منشور كی تدوين سے ايك دوسرے كے احترام كی تقويت كا باعث بنے گا۔
سعودی عرب كے اس شيعہ دانشور نے سعودی روزنامہ "عكاظ" سے گفتگو كرتے ہوئے اصحاب پيغمبر(ص) اور ائمہ معصومين(ع) كی قسم كی اہانت كو مسترد كرتے ہوئے سعودی شہريوں كے درميان عدل وانصاف اور مساوات قائم كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
556594

نظرات بینندگان
captcha