بنگلہ ديش كے مسلمان اس ملك میں اسلامی تشخص كے اثبات كا ذريعہ ہیں: بنگلہ ديش میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

IQNA

بنگلہ ديش كے مسلمان اس ملك میں اسلامی تشخص كے اثبات كا ذريعہ ہیں: بنگلہ ديش میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

16:29 - April 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1902335
بين الاقوامی گروپ: بنگلہ ديش اپنی دس كروڑ سے زائد مسلمان آبادی كے باوجود آبادی كے لحاظ سے عالم اسلام كا ايك بڑا اسلامی ملك ہے اور اسی وجہ سے اسلامی تعليمات كی ترويج كے لئے یہ ملك بہترين ميدان ہے اور یہ ملك برصغير میں اسلامی تشخص كے اثبات كا باعث ہے۔
بنگلہ ديش میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر محمد علی اورعی كريمی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ بنگلہ ديش كی كثرت آبادی اس ملك كے اسلامی تشخص كی ترويج كا ايك مفيد اور بہترين ذريعہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايك انداز كے مطابق ہندوستان كے مغربی بنگال كی آبادی ملا كر بنگلہ ديش كی آبادی ۳۰ كروڑ ہے جس میں سے ۲۰ فيصد مسلمان ہیں۔
اورعی كريم نے كہا كہ برصغير بالخصوص بنگلہ ديش میں كئی دينی مدارس، قرآن كريم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ليكن یہ توجہ زيادہ تر حفظ اور قرائت قرآن كريم پر ہے جبكہ قرآنی مفاہيم سے غفلت برتی جا رہی ہے۔
انہوں نےكہا كہ اسی وجہ سے ايرانی كلچرل سنٹر نے اس ملك میں قرآنی مفاہيم پر خصوصی توجہ مركوز كر ركھی ہے اور قرآن كريم كی تفسير اور معانی پر سرمایہ كاری كر كے اس ملك میں قرآنی مفاہيم كا تعارف كروايا جا رہا ہے۔
556770

نظرات بینندگان
captcha