امارات میں "منار الاسلام" نامی جريدے كے جديد شمارے كی اشاعت

IQNA

امارات میں "منار الاسلام" نامی جريدے كے جديد شمارے كی اشاعت

12:39 - April 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1902671
بين الاقوامی گروپ: امارات كے محكمہ اوقاف و امور اسلامی كی كوششوں سے "منار الاسلام" نامی جريدے كا جديد شمارہ شائع ہوا ہے جس میں دينی اور قرآنی مسائل پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس جديد شمارے میں موجود مسائل كے بارے میں مفيد دينی معلومات پيش كی گئی ہیں۔
"منار الاسلام" نامی جريدے كے اس جديد شمارے میں قرآن كريم كی موجودہ قرائتوں كے بارے میں مختلف تحقيقات، اسلام میں وقف اور اعتدال كا مفہوم، زبان اور ادبيات عرب اور امارات كے معاشرے میں خواتين كا كردار جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
557266

نظرات بینندگان
captcha