تنزانیہ كے دارالحكومت میں لبيك يا قدس" كے موضوع پر فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

تنزانیہ كے دارالحكومت میں لبيك يا قدس" كے موضوع پر فيسٹيول كا انعقاد

12:37 - April 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1902679
فن وثقافت گروپ: تنزانیہ كے دارالحكومت "دارالسلام" میں فلسطين كے سفارتخانے اور تنزانیہ كی اسلامی جميعتوں كی اعلی اسمبلی كے تعاون سے "لبيك يا قدس" كے موضوع پر ايك عوامی فيسٹيول منعقد ہوا ہے جس كا مقصد فلسطين كی مظلوم ملت سے اظہار يكجہتی كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تنزانیہ نے فلسطينی روزنامہ "دنيا الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دارالسلام كی سب سے بڑی مسجد "متورو" میں منعقد ہونے والے اس فيسٹيول میں ہزاروں تنزانيائی شہريوں نے شركت كی ہے۔
لبيك يا قدس نامی فيسٹيول كے دوران تنزانيائی شہريوں نے قدس كی حمايت اور صیہونی حكومت كے خلاف مظاہرہ بھی كيا۔
مظاہرين نے نعرے لگاتے ہوئے اسلامی اور عربی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مسجد الاقصی كی حمايت اور صیہونی مظالم كو كنٹرول كرنے كے لئے بھرپور كوششیں كریں۔
557535

نظرات بینندگان
captcha