آسٹريليا میں اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا میں اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

12:51 - April 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1902701
بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كے شہر سڈنی كے مغربی علاقے میں واقع "اوبرن گاليپلی" مسجد میں ۳۰ مارچ سے اسلامی علوم كا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "MUSLIMVILLAGE" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ تعليمی كورس مسلمان خواتين كے لئے ہے جو دس ہفتے تك جاری رہے گا۔
اس تعليمی كورس میں اسلامی تعليمات كی بنا پر معنوی ترقی، الہيات اور شناخت خدا، قرآن كريم اور ہم عصر قرآنی علوم، حضرت محمد(ص) كی شخصيت اور علم حديث، احاديث اور ان كی تفاسير، اسلامی شريعت فقہ اور اسلامی اصول اور اسلامی اصولوں كے استعمارل كرنے كا مفہوم جيسے موضوعات كی تعليم دی جا رہی ہے۔
557480

نظرات بینندگان
captcha