بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان نے روئٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونان كی پوليس نے كہا ہے كہ ايك نامعلوم گروپ نے ۲ اپريل كو كرٹ جزيرہ میں موجود انجمن اسلامی كے دفتر جو درحقيقت اس علاقے كی مسجد شمار ہوتی ہے كو آگ لگا دی ہے اور پوليس اس واقع كی تفتيش كر رہی ہے۔
مصری روزنامہ "اليوم السابع" نے اس بارے میں رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ جزيرہ كرٹ كے مركزی گاؤں "كامينيا" كی مسجد كے سامنے گيس سلنڈر كا دھماكہ ہوا جس كی وجہ سے اس مسجد میں آگ لگ گئی اور اسے نقصان پہنچا ہے۔
556943