امارات میں اسلامی ممالك كی تجارتی نمائش كا انعقاد

IQNA

امارات میں اسلامی ممالك كی تجارتی نمائش كا انعقاد

13:55 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903265
بين الاقوامی گروپ: امارات میں ۲۴ اپريل سے ۲۹ اپريل تك oic كے ركن ممالك كی تيرہویں تجارتی نمائش لگائی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے شہر شارجہ كے "اكسپو" سنٹر میں لگائی جانے والی اس نمائش كا مقصد امت اسلام كی خدمت كی غرض سے جديد اقتصادی شركت ہے۔
اس نمائش كے ساتھ ساتھ امارات كے شہر شارجہ میں ہی مشتركہ منصوبوں میں تجارت اور سرمایہ كاری كی توسيع كے لئے اسلامی ممالك كے نجی شعبوں كا چودھواں اجلاس بھی منعقد ہو گا۔
اسی طرح مصر كی انجمن تاجر خواتين كی دعوت پر ۲۲ اپريل سے ۲۴ اپريل تك اسلامی ممالك كی تاجر خواتين قاہرہ میں اكٹھی ہو كر اسلامی ممالك كی ترقی كو درپيش چيلنجز كے بارے میں بحث وگفتگو كریں گی۔
557306

نظرات بینندگان
captcha