شيعوں كو نماز جماعت قائم كرنے سے كوئی نہیں روك سكتا: سعودی شيعہ عالم دين

IQNA

شيعوں كو نماز جماعت قائم كرنے سے كوئی نہیں روك سكتا: سعودی شيعہ عالم دين

13:49 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903270
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر "الخبر" كے مایہ ناز شيعہ عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد محمد باقر الناصر" نے مذہبی عبادات انجام دينے كا بہانہ بنا كر بعض معروف شيعہ شخصيات كی گرفتاری پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ شيعوں كو نماز جماعت قائم كرنے اور دينی شعائر كی انجام دہی سے كوئی نہیں روك سكتا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد محمد باقر الناصر نے اس بارے میں كہا ہے كہ نماز، خداوند متعال كی بندگی، اہل بيت(ع) سے عشق اور مذہبی شعائر كا احياء ہمارے خون میں رچا ہوا ہے لہذا مختلف قسم كے دباؤ كے ذريعے اسے روكا نہیں جا سكتا بلكہ اس میں زيادہ اصرار كيا جائے گا۔
انہوںنے سعودی شہر الخبر كی معروف شيعہ شخصيات "عبداللہ فہدالمكی"، "مہدی احمد الخضير" اور "حسن صالح المہنا" كی گرفتاری كی مذمت كرتے ہوئے اس اقدام كو تمام شيعوں كی اہانت قرار ديا ہے۔
557843

نظرات بینندگان
captcha