سلفيوں نے ٹی وی مناظرے میں شيعہ دانشور كی كاميابی كو تسليم كر ليا ہے

IQNA

سلفيوں نے ٹی وی مناظرے میں شيعہ دانشور كی كاميابی كو تسليم كر ليا ہے

14:25 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903297
بين الاقوامی گروپ: شدت پسند سلفيوں نے سعودی شيعہ دانشور "حسن الصفار" كے سلفی دانشور اور مبلغ "سعد البريك" كے ساتھ مناظرے پر رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے اس ٹی وی مناظرے میں الصفار كی كاميابی كو قبول كر ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطيف كے امام جمعہ اور سعودی شيعہ عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين حسن الصفار نے ۲ اپريل كو سیٹلائٹ چينل "دليل" پر حاضر ہو كر سعودی سلفی مبلغ "سعد البريك" كے ساتھ مناظرہ كيا ہے۔
حسن الصفار نے اس مناظرے میں حكيمانہ اور اعتدال پسندانہ موقف اختيار كرتے ہوئے امام خمينی(رح) اور آيت اللہ سيد علی سيستانی كی حمايت اور سعودی حكومت پر شيعوں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے كا الزام عائد كيا ہے۔
سعودی سلفی رائٹروں نے اپنے مختلف مقالوں میں اس ٹی وی مناظرے میں حسن الصفار كی كاميابی كو قبول كرتےہوئے لكھا ہے كہ اس شيعہ عالم دين نے شيعوں كی مظلوميت اور ان كے خلاف مذہبی امتيازی سلوك كا اظہار كرتے ہوئے كاميابی حاصل كی ہے۔
557879

نظرات بینندگان
captcha