بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حامد صحن نے صوبہ اربيل میں آستان مقدس امام حسين(ع) كے وفد سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ فرقہ صائبہ مندائی شيعوں سے مشتركہ ارتباط ركھتا ہے اور شيعہ گزشتہ دور سے آج تك عراق كے صائبين كے قابل اعتماد ساتھی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فرقہ صائبی عراق كے مختلف صوبوں میں مقيم ہیں اور ان كے عراقی قبائل كے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ليكن بعض لوگوں كی طرف سے ہجرت كی طرف مجبور كیے جانے كی وجہ سے یہ فرقہ سخت مشكلات كا شكار ہے۔
558500