OIC قدس كے مسئلہ میں اپنی ساكھ اور تشخص كو كھو بیٹھی ہے: سیٹلائٹ چينل "الفرات كے انچارج

IQNA

OIC قدس كے مسئلہ میں اپنی ساكھ اور تشخص كو كھو بیٹھی ہے: سیٹلائٹ چينل "الفرات كے انچارج

14:22 - April 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1903873
بين الاقوامی گروپ: OIC اور عرب ليگ كی تشكيل كا مقصد مسئلہ فلسطين اورقدس كی حمايت كرنا تھا ليكن یہودی سازی قدس اور مسجد الاقصی میں صیہونی حكومت كے مظالم كو روكنے میں ان دو بين الاقوامی اداروں كی نا اہلی باعث بنی ہے كہ یہ دو ادارے عملی طور پر اپنی ساكھ اور حقيقت كو كھو بیٹھے ہیں۔
عراق كے سیٹلائٹ چينل "الفرات" كے انچارج اور سياسی تجزیہ نگار "عباس العسياوی" نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ OIC اور عرب ليگ كی تشكيل كا مقصد قدس اور فلسطين كی حمايت تھا اور مسجد الاقصی كو آگ لگائے جانے اور فلسطينی شہريوں كے حق میں صیہونی حكومت كے مظالم كےبعد یہ دو ادارے تشكيل ديئے گئے تھے ليكن عرب ليگ اور OIC نے صیہونی مظالم كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی اور عربی ممالك كے موقف كو واحد كرنے میں مطلوبہ نتائج پيش نہیں كیےہیں۔
العسياوی نے مزيد كہا كہ مسئلہ فلسطين كے حال كے لئےمختلف اسلامی اداروں اور آرگنائزيشنز كی طرف سے صادقانہ نيت پائی جاتی ہے ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ عملی ميدان میں صیہونی مظالم كو روكنے كے لئے ضروری اقدامات انجام نہیں ديئے جاتے۔
انہوں نے كہا كہ فلسطين كے مظلوم عوام اور دنيا كے تمام مسلمانوں كا مطالبہ ہے كہ صیہونی حكومت عقب نشينی كرے ليكن صیہونی حكومت حال ہی میں یہودی سازی قدس كے ذريعے فلسطينيوں اور مسلمانوں كو ان كے حقيقی مطالبات سے دور كرنے كی كوشش كر رہی ہے۔
558072
نظرات بینندگان
captcha