بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں اور كويت كی "الخليج" علوم اور ٹيكنيكل يونيورسٹی، كويت كی امريكی يونيورسٹی اور اس ملك كی "العربیہ" پرائيوٹ يونيورسٹی كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
ان مقابلوں كے لئے كويت كی وزارت اوقاف كے ادارہ اسلامی ثقافت كی سائٹ پر مختلف دينی اور ثقافتی موضوعات پر ۳۰ سوالات ديئے گئے ہیں اورطلباء اس سائٹ پر رجوع كر كے ان سوالات كے جوابات دے كر ان مقابلوں میں حصہ لے سكتےہیں۔
كويت كی وزارت اوقاف كے ادارہ اسلامی ثقافت نے ان مقابلوں میں منتخب ۴۰ افراد كے لئے ۱۰ ہزار كويتی دينار كے كيش انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
558569