ايران نگار آرٹ ہاوس میں اسلامی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش

IQNA

ايران نگار آرٹ ہاوس میں اسلامی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش

14:32 - April 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1903880
فن گروپ: ايران كے نگار آرٹ ہاوس میں ۷ اپريل كو ايران كے خطاطی كے اساتذہ اور ماہرين آرٹ كے خطاطی كے فن پاروں كی نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس میں ايران كے كئی عہديداروں اور ماہرين آرٹ نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تہران كے ہم عصر آرٹز ميوزيم كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وزارت و ارشاد اسلامی كے بصری آرٹز "Visualart" سنٹر سے وابستہ بصری آرٹز كی توسيع كے انسٹیٹيوٹ نے اس نمائش میں امير عاملی، احمد پيلہ چی، سيد علی فخاری، علی آقا حسينی، سيد حيدر موسوی، مصطفی عابدينی، علی رضا محبی، محمد يعقوبيان، محمد محمودی اور حميد نيرومند كی خطاطی كے فن پاروں كو ركھا ہے۔
۷ اپريل كو افتتاح ہونے والی یہ نمائش ۲۰ اپريل تك جاری رہے گی۔
558550

نظرات بینندگان
captcha