قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے ايك بين الاقوامی قرآنی منصف نے المصطفی(ص) يونيورسٹی كے قرآن وحديث كے بين الاقوامی اولمپك كے انعقاد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ يونيورسٹی ديگر ممالك سے ايران آنے والے دينی علوم كے شائقين شيعہ جوانوں كی پناہ گاہ ہےتاكہ وہ آزادی كے ساتھ قرآن كريم سےزيادہ سے زيادہ انس پيدا كریں۔
المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے ايك منصف "محمود لطفی نيا" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ المصطفی يونيورسٹی دينی علوم كا شوق ركھنے والے شيعہ جوانوں كی پناہ گاہ ہے كہ جو دنيا كے مختلف ممالك سے دينی علوم كے حصول كے لئے ايران آئے ہیں یہ جوان اپنے ممالك میں بھی آزادی سے الہی علوم حاصل نہیں كرسكتے اور المصطفی يونيورسٹی نے الہی اور قرآنی علوم سے زيادہ سے زيادہ انس پيدا كرنے كے لئے مواقع فراہم كیے ہیں۔
558699