سعودی عرب میں تكفيری مفتيوں كو مجرم قرار دينے والے قانون كا جائزہ

IQNA

سعودی عرب میں تكفيری مفتيوں كو مجرم قرار دينے والے قانون كا جائزہ

12:40 - April 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1904087
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی پارليمنٹ نے اپنے اجلاس میں سعودی عرب كے دينی اور سركاری انسٹیٹيوٹ سے ہٹ كر تكفيری فتوے صادر كرنے والے مفتيوں كو مجرم قرار دينے كے قانون كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تكفيری فتووں میں اضافے كی وجہ سے سعودی عرب كی پارليمنٹ كے ہيومن رائٹس سيشن كے ركن "زہير الحارثی" نے تكفيری فتوے صادر كرنے والے مفتيوں كو مجرم قرار دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
الحارثی نے سعودی پارليمنٹ میں اس بل كےپيش كرنے كی وجہ بتاتے ہوئے كہا كہ اس وقت تكفيری فتووں كی وجہ سے دين اسلام كے اصولوں كو نقصان ہو رہا ہے اور سعودی عرب كے خارجہ تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی پارليمنٹ سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ مسلمانوں كے خون كی حفاظت كے لئے سنجيدہ اقدام كرے اور اسلام كے چہرے كو مسخ كرنے والے اعمال كا سدباب كریں۔
558907

نظرات بینندگان
captcha