امارات كے ترتيل قرآن كريم كے كورسز میں منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

امارات كے ترتيل قرآن كريم كے كورسز میں منتخب افراد كی قدردانی

15:15 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904842
بين الاقوامی گروپ: امارات كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور كے دفتر كے حفظ قرآن كريم سنٹرز نے اس ملك كے شہر "راس الخيمہ" میں ۸ اپريل كو ترتيل قرآن كريم كے مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے "خالد بن الوليد الہاجری" كی قدردانی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے مختلف علاقوں میں واقع "شيخ زاہد" قرآنی سنٹرز میں ترتيل قرآن كريم كے كورسز كے اختتام پر بہترين ترتيل پيش كرنے والے خالد بن الوليد الہاجری" كی حوصلہ افزائی كی گئی ہے۔
امارات كے شہر راس الخيمہ كے حفظ قرآن سنٹر میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں امارات كے قرآنی سنٹرز كے بعض عہديداروں نے بھی شركت كی ہے۔
559610

نظرات بینندگان
captcha