جنوب مشرقی ايشيائی ممالك میں اسلامی تہذيب وتمدن كی ترويج كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

جنوب مشرقی ايشيائی ممالك میں اسلامی تہذيب وتمدن كی ترويج كا جائزہ ليا گيا ہے

15:17 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904846
فن وثقافت گروپ: سعودی عرب كی "ملك سعود" يونيورسٹی میں غير عربوں كو عربی زبان كی تعليم دينے كے شعبہ نے رياض میں ايك سيمينار منعقد كر كے جنوب مشرقی ايشيائی ممالك میں اسلامی تہذيب وتمدن كی ترويج كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۷ اپريل كو "مسلمان اقليتوں كو عربی زبان كی تعليم اور انڈونيشيا اس ميدان كا عملی نمونہ" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں جنوب مشرقی ايشيا كی ممالك میں اسلامی تہذيب وتمدن كی ترويج كے سلسلے كا جائزہ ليا گيا ہے۔
رياض میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں غير عربی ممالك میں عربی زبان كی تعليم كی اہميت، غير عربوں كو عربی زبان كی تعليم كے لئے عربی زبان كے تعليمی اور تخصصی سنٹرز كی كوششیں، مسلمان اقليتوں سے آگاہی اور ان كے درميان عربی زبان كی ترويج كی اہميت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گياہے۔
559510

نظرات بینندگان
captcha