حوزہ علمیہ نجف اشرف، سنی طلباء كو داخلہ دينے كے لئے آمادہ ہے: نجف اشرف كے امام جمعہ

IQNA

حوزہ علمیہ نجف اشرف، سنی طلباء كو داخلہ دينے كے لئے آمادہ ہے: نجف اشرف كے امام جمعہ

13:06 - April 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1905399
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ "سيد صدر الدين قبانچی" نے كہا ہے كہ نجف اشرف كے حوزہ علمیہ میں سنی طلباء كے داخلے كے لئے تمام شرائط مہيا ہیں۔
الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد صدر الدين قبانچی نے ۹ اپريل كو اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے نجف اشرف كا دورہ كرنے اور مذہب اہل بيت(ع) كے بارے میں معلومات حاصل كرنے كےلئے الازہر كے جديد شيخ "احمد الطيب" كو دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم الازہر كے نئے شيخ نے یہ توقع ركھتے ہیں كہ وہ متقابل احترام، مختلف مذاہب، نرمی، تكفير اور دوسرے كا خون مباح قرار دينے والے عناصر كے خلاف جدوجہد كے لئے اقدامات كریں كيونكہ تكفير ايك غير اسلام حركت ہے۔
559916

نظرات بینندگان
captcha