سعودی عرب كے شيعہ علماء كی جانب سے شيعہ نمازيوں كی رہائی كا مطالبہ

IQNA

سعودی عرب كے شيعہ علماء كی جانب سے شيعہ نمازيوں كی رہائی كا مطالبہ

13:21 - April 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1905414
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے ۶۹ سعودی عرب كے ۶۹ شيعہ دانشوروں اور متفكرين نے اپنے ايك بيانیے میں اس ملك كے شہر "الخبر" كے شيعہ شہريوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے۔
الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۹ اپريل كو صادر ہونے وعالے اس بيانیے میں كہا گيا ہے كہ الخبر شہر كے ايك گھر میں نماز جماعت قائم كرنے كے بہانے سے گرفتار كیے جانے والے شيعوں كو فوری طور پر رہا كيا جائے۔
سعودی شيعہ علماء نے اپنے اس بيانیے میں سيكورٹی چيكينگ اور نماز جماعت كے قيام كی ممانعت كو شيعوں كے خلاف واضح امتيازی سلوك قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر كی ہے كہ سعودی حكام سنجيدہ طور پر ان اقدامات كی روك تھام كریں گے۔
اسی طرح اس بيانیےمیں شيعہ بالخصوص بوڑھے افراد كی رہائی كے لئے سعودی عرب میں انجمن ہيومن رائٹس كی مداخلت كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
560058

نظرات بینندگان
captcha