"مارب پريس" سائٹ كی رپورٹ كے مطابق يمن كے صوبے المہرہ كے لوگوں نے ۹ اپريل كو مظاہرہ كرتے ہوئے قرآن كريم كی اہانت پر حكومتی حكام كی خاموشی كی مذمت كی ہے۔
دوسری جانب يمن كے صوبے المہرہ كے علماء، خطباء اور مبلغين نے مختلف اسلامی تحريكوں كے نمائندوں كی شركت سے ايك نشست كے دوران قرآن كريم كے تحفظ اور امربالمعروف اور نہی عن المنكر كے فريضہ كے نفاذ كا مطالبہ كيا ہے۔
صوبہ المہرہ كی "اللقاء المشترك"نامی پارٹيوں نے اپنے ايك بيانیے میں سركاری حكام سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ قرآن كريم كی اہانت كرنے والے مجرموں كو پكر كر فی الفور سزا دیں۔
560143