"پاس قرآن" سائٹ كے انچارج "نويد زبيری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے اس سائٹ كی تشكيل كی تاريخ كے بارے میں كہا ہے كہ میں نے ۲۰۰۵ء میں دو دانشوروں كے درميان ہونے والے مناظرہ كے ايك مضمون كا مطابلہ كيا ہے كہ جس كا موضوع قرآن كريم میں الفاظ كا تكرار تھا اور یہ كہ یہ چيز اعجاز قرآن كی علامت ہے۔
طرفين میں سے ايك نے كہا كہ لفظ "روز" كا قرآن میں ۳۶۵ مرتبہ تكرار ہوا ہے جبكہ دوسری شخصيت اس كے مخالف تھی اس بحث میں یہ معلوم ہو گيا كہ دونوں طرف قرآن كريم كے الفاظ كو دقيق شمار كرنے كی قدرت نہیں ركھتے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مضمون كو پڑھنے كے بعد میں نےايك ايسی سافٹ ويئر تيار كرنے كا فيصلہ كيا جو قرآن كريم میں الفاظ كی تعداد كو مشخص كرے تاكہ قرآنی تحقيقات میں جس سے استفادہ كيا جا سكے۔
انہوں نے كہا كہ اس سافٹ ويئر كے بعد میں نے ايك سائٹ كوڈ ڈيزائن كيا اور اس سرچ انجن كو اس سائٹ میں قرار ديا۔
زبيری نے پارس سائٹ كے مقاصد كے بارے میں وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ قرآن پڑھنے كی ثقافت كی ترويج اور قرآن كريم سے انس ومحبت اور اس كی بہتر شناخت كے مناسب مواقع فراہم كرنے كے لئے یہ سائٹ سائبر دنيا میں اپنی سرگرمياں انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے عنقريب اس سائٹ میں تبديليوں كيطرف اشارہ كرتے ہوئے اس سائٹ كا وزٹ كرنے والے افراد كی مكرر درخواستوں كے پيش نظر جديد موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے جن میں موبائل فون كے لئے قرآنی سافٹ ويئر كی تياری اور انٹرنیٹ سے متصل ہوئے بغير قرآن كريم كی سرچ كے لئے قرآنی سافٹ ويئر كی تياری كے موضوعات شامل ہیں اس كے علاوہ اس سائٹ پر ديگر زبانوں میں قرآن كريم كے متراجم كا اضافہ بھی كيا جا رہا ہے۔
559835