دبئی میں اسلامی انشورنس كے پانچویں عالمی سيمينار كا انعقاد

IQNA

دبئی میں اسلامی انشورنس كے پانچویں عالمی سيمينار كا انعقاد

12:23 - April 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1905918
بين الاقوامی گروپ: دبئی میں ۱۲ اور ۱۳ اپريل كو اسلامی انشورنس كا پانچواں بين الاقوامی سيمينار ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "AMEINFO" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی انشورنس كے ۳۵۰ سے زائد ماہرين اور عہديدار اسلامی انشورنس اور اس كی ترقی كا جائزہ لیں گے۔
دبئی كی فنانشل سروسز كی بين الاقوامی آرگنائزيشن كے انتظامی امور كے انچارج "عبداللہ محمد الاوار" نے اس سيمينار كے انعقا كے بارے میں كہا ہے كہ اس وقت اسلامی انشورنس كی صنعت، عالمی انشورنس صنعت سے سبقت لے گئی ہے۔
560591

نظرات بینندگان
captcha