بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی روزنامہ "كرسٹن سائنس مانیٹر" نے "احمد الطيب" كے شيخ الازہر كے عنوان سے انتخاب كے بارے اور دنيا میں الازہر يونيورسٹی كے حالیہ نفوذ كے بارے میں ايك رپورٹ میں لكھا ہے كہ الازہر كے یہ جديد شيخ مصر كے معتدل علماء میں سے ہیں ليكن انہیں الازہر كے استقلال كے تحفظ اور مصری حكومت سے عدم وابستہ ہونے كے لئے مختلف مشكلات كا سامناہے۔
اس رپورٹ میں آيا ہے كہ ايك وقت وہ تھا جب الازہر كا مراكش سے انڈونيشيا تك اثر تھا ليكن اس وقت اس دينی مركز كے حكومت سے وابستہ ہونے اور اس كی جانب سے بعض غلط موقف اختيار كیے جانے پر عالم اسلام میں اس كی محبوبيت میں كمی كا باعث بنے ہیں۔
560558