اردن كےدارالحكومت میں "مشرق وسطی میں دينی ہم زيستی" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

اردن كےدارالحكومت میں "مشرق وسطی میں دينی ہم زيستی" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

13:42 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906606
فن وثقافت گروپ: اردن اور سرزمين مقدس میں واقع "سوٹری" پروٹسٹنٹ" كليسا كی كوششوں سے ۱۱ اپريل كو اردن كے دارالحكومت امان میں "مشرق وسطی میں دينی ہم زيستی" كے عنوان سے ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسلمان اور عيسائی دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونےوالی اس نشست میں مشرق وسطی بالخصوص اردن اور سرزمين مقدس میں دينی ہم زيستی كے موضوع كا تجزیہ و تحليل كيا گيا ہے۔
اردن اور سرزمين مقدس میں "لوٹری" پروٹسٹنٹ كليسا كے پادری نے امان كی اس نشست میں كہا ہے كہ عرب عيسائيوں كے عنوان سے ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم مغربی دنيا كے سامنے اسلام اور عيسائيت كے حقيقی چہرے كو پيش كریں تاكہ مغربی لوگ مسلمانوں اور عيسائيوں كی امن زندگی كے تسلسل سے آگاہ ہو سكیں۔
اردن يونيورسٹی كے اسلامی شريعت كے پروفيسر نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شدت پسند اور دہشت گرد گروپوں كو دين سے سوء استفادہ كرنے كی اجازت نہیں دينی چاہیے بلكہ ہاتھوں میں ہاتھ ملا كر دنيا كی ملتوں كے درميان امن ومحبت اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنی چاہیے۔
561461

نظرات بینندگان
captcha