اسلامی تاريخ كو دوبارہ لكھنے كی ضرورت ہے:عراقی مورخ

IQNA

اسلامی تاريخ كو دوبارہ لكھنے كی ضرورت ہے:عراقی مورخ

13:38 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906614
بين الاقوامی گروپ: عراقی مورخ "يوسف محمد علی الہادی" نے معتبر ماخذ سے استفادہ كرتے ہوئے تاريخ اسلامی بالخصوص عباسی دور كی تاريخ كو دوبارہ لكھنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كوفہ يونيورسٹی كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يوسف محمد علی الہادی نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلامی تاريخ كی بہت سی كتابیں سياسی اغراض و مقاصد اور فرقوں كے درميان اختلافات كو ابھارنے كی غرض سے لكھی گئی ہیں۔
انہوں نے كوفہ يونيورسٹی كے فيكلٹی آف ادبيات میں "تاريخ كو دوبارہ لكھنے اور ۶۵۶ھ ق كو عباسی حكومت كا زوال" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار سے خطاب میں عباسی حكومت كے زوال كے اسباب اور نتائج كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ عباسی حكومت كے زوال میں بہت سے واقعات اور بے بنياد الزامات كو گھڑا گيا ہے۔
561440

نظرات بینندگان
captcha