بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "sfu.ca" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كنیڈا كی "سايمن فريزر" يونيورسٹی كے ثقافت اور اسلامی معاشروں كے تطبيقی مطالعاتی سنٹر میں منعقد ہونے والے اس تعليمی كورس كا مقصد اسلامی تہذيب وتمدن سے زيادہ سے زيادہ آگاہی ہے۔
اس كورس كے ديگر مقاصد میں سے اسلامی معاشروں اور ثقافت كے بارے میں عام لوگوں كی معلومات میں اضافہ كرنا، اسلامی تمدن اور اس كی تاثير سے آگاہی، مسلمانوں كی آسمانی كتابوں سے مربوط تفاسير كا جائزہ، مسلمانوں كے ادبی اور فنی آثار كا جائزہ اور موجودہ دور میں مسلمانوں كو درپيش چيلنجز كامطالعہ كا نام ليا جا سكتا ہے۔
561378