سلواكیہ میں اسلامی و ايرانی آرٹز كی نمائش كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

سلواكیہ میں اسلامی و ايرانی آرٹز كی نمائش كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے

13:51 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906626
فن وثقافت گروپ: جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس ملك میں سلواكیہ كی سفارت كے سيكرٹری سےملاقات كے دوران اس ملك كے شہر "براسٹيلاو" میں عنقريب اسلامی اور ايرانی آرٹز كی نمائش لگانے كے منصوبے كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوالفضل رہنما" نے اس ملك میں سلواكیہ كے سفارت خانے كے سيكرٹری "مارٹن سارواش" سے ملاقات كے دوران اس ملك كےشہر "براسٹلاو" میں اسلامی اور ايرانی آرٹز كی نمائش لگانے كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے۔
سارواش نے بھی اس ملاقات میں جرمنی میں سلواكیہ سفارتخانے كی ثقافتی سرگرميوں كی وضاحت كرتے ہوئے ايرانی كلچرل سنٹر كے ساتھ ثقافتی تعاون كے فروغ كا مطالبہ كيا ہے۔
561106

نظرات بینندگان
captcha