بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے سيكورٹی حكام نے الخبر شہر كے شيعہ شہريوں پر دباؤ بڑھانے كے لئے سعودی شيعہ علماء "سيد محمد باقر الناصر" اور "حاج عبداللہ المہنا" كو دوبارہ طلب كيا ہے۔
ذرائع ابلاغ كی رپورٹ كے مطابق الخبر كےگورنر "سليمان الثنيان" نے ان دو شيعہ شخصيتوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ نماز جماعت كے قيام سےپرہيز كریں اور سيد محمد باقر الناصر اور حاج عبداللہ المہنا كو نماز جماعت پر پابندی كی قرار داد پر دستخط كرنے پر مجبور كيا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب كے شيعہ دانشور اور عالم دين "حسن النمر" نے الخبر شہر میں مساجد كی تعمير اور شيعوں پر نماز جماعت كی پابندی كے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم یہودی كو برا بھلا كہتے ہیں كيونكہ وہ فلسطينيوں كو بيت المقدس اور مسجد الاقصی میں نماز كے لئے جانےسے روكتے ہیں بنابرين مسلمانوں كے لئے اپنے دينی بھائيوں سے اس اقدام كا كيا سبب بيان كر سكتے ہیں۔
563251