بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الملتقی" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی محقق اور رائٹر "حمزہ الحسن" نے اس كتاب كو دو جلدوں میں تحرير كيا ہے۔
اس كتاب میں فكری اور اعتقادی مسائل كو بيان كرنے سے اجتناب كيا گيا ہے اور رائٹر نے فقط گزشتہ ۱۵۰ سالوں كے دوران شيعوں كے سياسی اور سماجی حالات كا تجزیہ و تحليل كيا ہے۔
حمزہ الحسن نے اس كتاب میں شيعہ شہروں كا دفاع كرتے ہوئے لكھا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ معاشرے كے محروم ترين افراد ہیں اور یہ محروميت اور شيعوں كے خلاف ظلم وستم كشيدگی كا باعث بنا ہوا ہے۔
562785