اردن كے سكولوں میں اجازت نامے كے بغير ثقافتی اجناس كی تقسيم پر پابندی

IQNA

اردن كے سكولوں میں اجازت نامے كے بغير ثقافتی اجناس كی تقسيم پر پابندی

13:49 - April 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1908215
فن وثقافت گروپ: اردن كے سكولوں میں اسلام مخالف امريكی فلم كی سی ڈی تقسيم كرنے پر اردن كے اسلامی گروپوں كے شديد اعتراض كے بعد اس ملك كی وزارت تعليم نے اپنے ايك حكم نامے میں سكولوں میں اس وزارت كے اجازت نامے كے بغير ہر قسم ثقافتی اجناس كی تقسيم پر پابندی كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی وزارت تعليم نے اس ملك كے تمام سكولوں كے سربراہوں كے نام ايك دستورالعمل بھيج كر اس وزارت كے اجازت نامے كے بغير كسی قسم كی ثقافتی اجناس كی تقسيم پر پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دستور العمل كے صادر ہونے كے بعد وزارت تعليم كی اجازت كے بغير ابھی تك تقسيم ہونے والی تمام ثقافتی اجناس كو واپس ليا جائے گا يا ان كو كنٹرول كيا جائے گا۔
562567
نظرات بینندگان
captcha