قرآن كريم كی اہانت كرنے والا بحرينی شخص عدالت كے كٹہرے میں

IQNA

قرآن كريم كی اہانت كرنے والا بحرينی شخص عدالت كے كٹہرے میں

14:04 - April 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1908834
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی عدات میں قاضی "حمد بن سلمان آل خليفہ" كی صدارت میں ۱۲ اپريل كو قرآن كريم كی اہانت كرنے والے بحرينی شخص كے كيس كا جائزہ لگانے كے لئے عدالت لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرينی روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قيدی نے عدالت میں اپنے اوپر عائد الزام كا اقرار كيا ہے۔
اس بحرينی ملزم كے خلاف كيس كے مدعی نے كہا ہے كہ بحرين كے اس قيدی نے جيل میں اپنی قيد كے دوران قرآن كريم كو پھاڑنے اور اسے كوڑے كی ٹوكری میں پھينكنے كا جرم كيا ہے۔
اس كيس میں آيا ہے كہ قرآن كريم مسلمانوں كی مقدس كتاب ہے اور اس كی اہانت جرم شمار ہوتا ہے۔
561871

نظرات بینندگان
captcha