مسئلہ فلسطين كے بارے میں عرب ليگ كی ہنگامی نشست كا انعقاد

IQNA

مسئلہ فلسطين كے بارے میں عرب ليگ كی ہنگامی نشست كا انعقاد

14:03 - April 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1908837
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ۱۳ اپريل كو اردن كے مغربی كنارے سے ہزاروں فلسطينيوں كے زبردستی نكال باہر كرنے پر صیہونی فوج كے اقدام كا جائزہ لينے كے لئے عرب ليگ كے ركن ممالك كے نمائندوں نے ايك ہنگامی نشست منعقد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كے انعقاد كا مقصد صیہونی حكومت كے اس فيصلے كے نتائج كا جائزہ اور PNA كے وزير خارجہ "رياض المالكی" كے پيغام اور اس میں موقف اختيار كرنے كا جائزہ لينا ہے۔
عرب ليگ میں فلسطينی كے دائمی نمائندے اور سفير "بركات الفرا' نے اس نشست میں ہزاروں فلسطينيوں كے ان كی سرزمين سے اخراج كو روكنے كے لئے بين الاقوامی ميدان میں عربی ممالك كے تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
562538

نظرات بینندگان
captcha