كويت كے علاقے "القصور" میں حفظ قرآن سنٹر كی تعمير كا آغاز

IQNA

كويت كے علاقے "القصور" میں حفظ قرآن سنٹر كی تعمير كا آغاز

14:16 - April 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1908852
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف كے شعبہ امور قرآنی اور اسلامی تحقيقات كے مشير "عبداللہ البراك" نے اس ملك كے علاقے "القصور" میں حفظ قرآن سنٹر كی تعمير كے آغاز كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "عبداللہ البراك" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ قرآنی سنٹر ۱۸ لاكھ كويتی دينار كی لاگت سے بنايا جا رہا ہے اور ۲۰۱۱ء میں اس كا افتتاح ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كويت كے علاقے القصور كے اس حفظ قرآن سنٹر كی ڈيزائنگ اسلامی معماری ہے اور یہ جوانوں اور نوجوانوں كو اسلامی علوم اور قرآنی تعليمات كی تعليم دے گا۔
563305

نظرات بینندگان
captcha