قطر كے قومی قرآنی مقابلوں كی نئی كمیٹی كی تشكيل

IQNA

قطر كے قومی قرآنی مقابلوں كی نئی كمیٹی كی تشكيل

14:27 - April 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1909485
بين الاقوامی گروپ: قطر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "احمد بن عبداللہ المری" نے قطر كے "شيخ جاسم" نامی سترہویں قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے كے لئے ايك نئی كمیٹی تشكيل دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ''احمد بن عبداللہ المری" نے اپنے ايك حكم كے تحت "غيث بن مبارك الكواری" كو اس كمیٹی كا سربراہ، ناصر يوسف السليطی كو اس كا قائم مقام اور خالد بن محمد آل ثانی، حمد عبداللہ المری، علی طالب المحنا، محمد بخيت المری اور علی ابوبكر العكبری كو اس كمیٹی كے اراكين كے عنوان پر منتخب كيا ہے۔
یہ نئی كمیٹی ان مقابلوں كے انعقاد كے لئے تمام ضروری اقدامات انجام دے گی۔
564434

نظرات بینندگان
captcha