ملائيشيا میں حفظ قرآن كريم كے قومی مقابلوں كا آغاز

IQNA

ملائيشيا میں حفظ قرآن كريم كے قومی مقابلوں كا آغاز

14:26 - April 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1909489
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كی رياست ملاكا میں ۲۱ اپريل كو حفظ قرآن كريم كے ۳۱ ویں قومی مقابلوں كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی برناما كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے ۲۱ اپريل سے ۲۵ اپريل تك پانچ دنوں میں رياست ملاكا كے شہر "آيركرو" كے بين الاقوامی تجارتی سنٹر میں منعقد ہوں گے۔
ملائيشيا كی مختلف رياستوں كے علاقائی مقابلوں میں پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے ۳ حافظ مرد اور ۳ حافظ خواتين ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔
564937
نظرات بینندگان
captcha