تركی كے دينی مدارس كے طلباء كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تركی كے دينی مدارس كے طلباء كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

14:43 - April 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1911849
بين الاقوامی گروپ: تركی كے شہر "الازيق" میں ۲۵ اپريل كو اس ملك كے دينی مدارس كے طلباء كے درميان حفظ اور قرائت قرآن كريم كے علاقائی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے KANALETV كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "قرآن كريم كی تلاوت سے سكون حاصل كریں" كے عنوان سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں تركی كے آڈانا، مرسين، مالاٹيا، آڈی يامان، كيليس، قاضی آنٹپ اور عثمانیہ جيسے صوبوں كے حفاظ اور قراء شركت كر رہے ہیں۔
تركی كی مختلف يونيورسٹيوں كے فيكلٹی آف تھيالوجی كے اساتذہ، مساجد كے علماء اور قرآنی امور كے ماہرين اس مقابلے میں منصفی كے فرائض انجام دیں گے۔
567049

نظرات بینندگان
captcha