تاتارستان میں خواتين سے مخصوص قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں خواتين سے مخصوص قرآنی مقابلوں كا انعقاد

14:44 - April 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1911850
بين الاقوامی گروپ: تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں ۲ اور ۳ مئی كو ۷ سے ۳۰ سال كی لڑكيوں اور خواتين سے مخصوص حفظ اور قرائت قرآن كريم كے دوسرے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "info-islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں اور تاتارستان كی انجمن "نورالقرآن" كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۳ مئی كو منعقد ہو گا اور روس كی اسلامی يونيورسٹی كی جانب سے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
567520

نظرات بینندگان
captcha