امريكہ كے شہر ڈیٹرویٹ میں اسلامی آرٹز كی دائمی نمائش كا افتتاح

IQNA

امريكہ كے شہر ڈیٹرویٹ میں اسلامی آرٹز كی دائمی نمائش كا افتتاح

13:19 - April 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1913015
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست "ميشگان" كے شہر "ڈیٹرویٹ" كے ميوزيم میں اسلامی آرٹز كی دائمی نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی شہر ڈیٹرویٹ كے ميوزيم میں حال ہی میں لگائی جانے والی یہ نمائش دائمی ہو گی اور اس میں پندرہویں صدی سے مربوط قرآن كريم كا ناياب نسخہ، آرٹ اور قديمی اسلامی اشياء كو ركھا گيا ہے۔
ڈیٹرویٹ شہر كے ميوزيم كے انچارج نے اس بارے میں كہا ہے ڈیٹرویٹ شہر كی عرب اور مسلمان اقليت اس شہر كی مہم اور موثر اقليت شمار ہوتی ہے لہذا وہ اس شہر كے ميوزيم میں اپنی تہذيب وتمدن كے آثار كو ديكھنے كی ضرورت محسوس كرتے ہیں۔
568775

نظرات بینندگان
captcha