بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے alukah سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نعيم ترناوا نے پارليمنٹ كے اراكين اور كوسوو كی سياسی پارٹيوں كے نام اپنی ايك درخواست میں كہا ہے كہ سكولوں میں دينی تعليمات كی تعليم دينے كا مقصد دين، روحانی، اخلاقی، سماجی اور انسانی اقدار سے آگاہ طلباء كی اس دور میں تربيت كرنا ہے كہ جب معاشرے میں اخلاقی اقدار كی الخطاط اور فساد و برائياں رائج ہیں۔
كوسوو كی انجمن اسلامی كے سربراہ نے مزيد كہا كہ ہم فقط مسلمان طلباء كے لئےدينی تعليمات كی تعليم كے خواہاں نہیں ہیں بلكہ ہمارا عقيدہ ہے كہ مختلف اديان كے تمام پيروكاروں كو دينی تعليمات كی تعليم دی جائے۔
568225