بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزير مذہبی امور كے مشير محمد امين اوز افشار نے اس ملك كی مطبوعات سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت يونيورسٹی كی بہت سی تحقيقات كا منبع اور مصدر قرآن كريم كی آيات ہیں اسی بنا پر ہم نے اسی موضوع سے مربوط ايك قرآن ريسرچ سنٹر كی تاسيس كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سنٹر میں اسلامی آثار كی دائمی نمائش بھی لگائی جائے گی تاكہ لوگ قرآن كريم كے گرانبہا نسخوں، خطاطی اور پينٹنگ كے آثار اور اسلامی آرٹ كے فن پاروں كو ديكھ سكیں۔
568486