بحرين میں اسلامی سرمایہ كاری كی بين الاقوامی نشست كا انعقاد

IQNA

بحرين میں اسلامی سرمایہ كاری كی بين الاقوامی نشست كا انعقاد

14:00 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913700
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ میں ۳ مئی سے ۵ مئی تك "عالمی فنانشل پروگرام اور اسلامی سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز" كےموضوع پر اسلامك فنانشل سروسز كونسل كے ساتویں بين الاقوامی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرينی روزنامہ "الوقت" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے مركزی بينك كی كوششوں سے منامہ كے "رئٹز كارلٹن" ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس تين روزہ سيمينار میں پوری دنيا كی نامور فنانس شخصيات شركت كریں گی۔
اس بين الاقوامی نشست كی اہم خصوصيت یہ ہے كہ اس میں امريكہ، برطانیہ، يورپين يونين كے ركن ممالك مشرق وسطی اور ايشيا كے فنانس انسٹیٹيوٹز كے نمائندے اورغير ملكی كمپنيوں كے عہديدار اور اقتصادی وفود شركت كر رہے ہیں۔
568873

نظرات بینندگان
captcha