بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے habervakti كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی پارليمنٹ كے اراكين اور سياسی حكام، آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجری" علماء دانشوروں غير سركاری اسلامی گروپوں كے نمائندوں اور عالم اسلام كی ويونيورسٹيز كے اساتذہ نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے دنيا والوں كودين اسلام سے آگاہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
تركی حكومت كےوزير "فاروق چليك" نے اس نشست كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا موجودہ دور میں مسلمانوں كی شركت كے بغير گلوبلائزيشن كسی نتيجےپر نہیں پہنچے گی كيونكہ دنيا كی آبادی كا ايك بڑا حصہ مسلمانوں سےتشكيل پاتا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ عالمی حالات میں مسلمانوں كے كردار سے انكار نہیں كيا جا سكتا ليكن بعض لوگ اسلام كا غلط چہرہ پيش كر كے اس كردار كو كم اہميت كرنا چاہتے ہیں لہذا ان دھمكيوں كے مقابلے كا واحد راستہ روزہ مرہ زندگی میں دينی تعليمات پر عمل كرنا ہے تاكہ دنيا والے عملی طور پر اسلام كو پہچان لیں۔
568680