سعودی عرب میں گرفتار ہونے والی شيعہ شخصيات كی رہائی

IQNA

سعودی عرب میں گرفتار ہونے والی شيعہ شخصيات كی رہائی

16:03 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914654
بين الاقوامی گروپ: سعودی سيكورٹی حكام نے ۲۷ اپريل كو اس ملك كے شہر "الخبر" كی تين معروف شيعہ شخصيات كو رہا كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی شيعہ شخصيات عبداللہ فہد الملكی "مہدی احمد الخضير" اور "حسن صالح المہنا" كو ايك مہينہ قبل نماز جماعت كا بہانہ بنا كر گرفتار كر ليا گيا تھا جنہیں ۲۷ اپريل كو رہا كر ديا گيا ہے۔
"الخبر" شہر كی شيعہ مساجد كے بند ہونے كے بعد ان شيعہ شخصيات نے اپنے گھروں میں نماز جماعت قائم كرنا شروع كر دی تھی جس پر سعودی سيكورٹی حكام نے انہیں گرفتار كر ليا تھا۔
570074

نظرات بینندگان
captcha