فلسطين میں "بيت المقدس" قرآنی ريسرچ سنٹر كی تاسيس

IQNA

فلسطين میں "بيت المقدس" قرآنی ريسرچ سنٹر كی تاسيس

16:12 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914673
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود الھباش" نے اس ملك میں "بيت المقدس" قرآنی ريسرچ سنٹر كی تاسيس كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمود الھباش نے حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن علی بصفر" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ اس سنٹر كے افتتاح كا مقصد قرآنی علوم كی خدمت اور قرآنی ريسرچ كرنے والے محققين كو شوق دلانا ہے۔
محمود الھباش نے اس ملاقات كے دوران حفاظ قرآن كريم كی خدمت كرنے كے حوالے سے فلسطينی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی ايك مفصل رپورٹ پيش كی ہے۔
570039
نظرات بینندگان
captcha