قطر میں خواتين سے مخصوص علم حديث سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

IQNA

قطر میں خواتين سے مخصوص علم حديث سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

12:52 - May 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1916679
بين الاقوامی گروپ: قطر كا "دارالنور" حفظ قرآن انسٹیٹيوٹ اس ملك كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی نگرانی میں پہلی مرتبہ خواتين كے مخصوص علم حديث سے آگاہی كا ايك كورس منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "دارالنور" قرآنی انسٹیٹيوٹ كے تعليمی كورسز كی نگران "ردينہ قنوت" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ تعليمی كورس ۵ مئی سے شروع ہو رہا ہے جو چھ مہينے تك جاری رہے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علم حديث كی ماہر "شيخۃ العطیۃ' اس تعليمی كورس میں تدريس كریں گی اور اس كورس میں شركت كرنے كے لئے يكم مئی سے ناموں كے اندراج كا آغاز ہو چكا ہے جو ۵ مئی تك جاری رہےگا۔
571850

نظرات بینندگان
captcha