غزہ میں "انسان اعمال میں قرآن كی تاثير" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

غزہ میں "انسان اعمال میں قرآن كی تاثير" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:58 - May 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1917287
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے تعاون سے غزہ كے يورپی ہسپتال كے ہال میں "انسانی اعمال میں قرآن كی تاثير" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار ۳ مئی كو منعقد ہوا ہے جس میں غزہ كے يورپی ہسپتال كے ملازمين، محققين اورقرآنی محققين نے شركت كی ہے۔
غزہ كے يورپی ہسپتال كے انچارج "عبداللطيف الحاج" نے اس سيمينار سے خطاب كے دوران اس ہسپتال كے ملازمين كو دينی معلومات فراہم كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم میں دوسروں سے برتاو كرنے كی وضاحت كی گئی ہے اور غزہ كے يورپی ہسپتال كے ملازمين كو قرآن كريم اور اسلامی شريعت كی تعليمات كے مطابق بيماروں سے برتاؤ كرنا چاہیے۔
573066

نظرات بینندگان
captcha