فرانس میں ائمہ جماعت كی دوسری علاقائی نشست كا اہتمام

IQNA

فرانس میں ائمہ جماعت كی دوسری علاقائی نشست كا اہتمام

13:21 - May 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1918082
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے "ليون" كی جامع مسجد میں ۱۵ اور ۱۶ مئی كو "يورپ میں مسلمان خاندان كی مشكلات" كے موضوع پر اس ملك كی ائمہ مساجد اور خطباء كی دوسری نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے umma-united كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے وزير مذہبی امور "عبداللہ غلام اللہ" سوریہ كے دانشور "شيخ رمضان البوتی" يورپ كی فتوی كونسل كے ركن "سلام شيخی" پيرس كی "الدعوہ" مسجد كے سربراہ "لاربی كشاٹ"تيونس كے "الزيتونہ" ریڈيو كے سربراہ "كمال عمران" تيونس كی سپريم اسلامك كونسل كے ركن صلاح الدين مستری، ليبيا كے قاری قرآن كريم "شيخ محمد العالم" اور تيونس كےقرآنی ریڈيو كے چند اراكين اس نشست میں شريك ہو كر تقارير كریں گے۔
اس نشست میں اسلام كی نظر میں خاندان كی اہميت اور ازدواج سے مربوط قرآنی آيات كاجائزہ، اسلام كی نظر میں مناسب زوج كا انتخاب جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
573682

نظرات بینندگان
captcha