مصر كے اسلامی آرٹز ميوزيم كا افتتاح

IQNA

مصر كے اسلامی آرٹز ميوزيم كا افتتاح

19:37 - May 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1918521
بين الاقوامی گروپ: مصر كے وزير ثقافت "فاروق حسنی" نے ۱۵ جولائی كو قاہرہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم كے افتتاح كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فاروق حسنی نے اس ميوزيم كا وزٹ كرتے ہوئے كہا كہ اس ميوزيم كی مرمت اور تعمير نو كے لئے تقريباً ۸ كروڑ مصری ليرہ كی لاگت آئی ہے اور ۱۵ جولائی كو ايك شاندار پروگرام كے تحت اس ميوزيم كا افتتاح كيا جائے گا۔
قاہرہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم كی مرمت اور تعمير كا كام تين سال قبل شروع ہوا تھا اور اب اس ميوزيم میں روشنی اور خطرے كی گھنٹی كے جديد ترين آلات نصب كیے گئے ہیں۔
574129

نظرات بینندگان
captcha