فلسطين میں ايك مسجد كی تعمير نو كے لئے عيسائيوں كا اظہار آمادگی

IQNA

فلسطين میں ايك مسجد كی تعمير نو كے لئے عيسائيوں كا اظہار آمادگی

14:35 - May 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1919181
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے عيسائيوں نے فلسطين كے گاؤں "اللبن الشرقیہ" كی ايك ايسی مسجد كی تعمير نو كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے جيسے گزشتہ ہفتے شدت پسند یہوديوں نے آگ لگا دی تھی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی انجمن اسلامی وعيسائی كے سيكرٹری جنرل "حسن خاطر" نے فلسطين كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود الہباش" سے ملاقات كے دوران اس مسجد كی تعمير نو كے لئے اظہار آمادگی كيا ہے۔
اسی طرح فلسطينی عيسائيوں نے اس مسجد كو آگ لگانے اور قرآن كريم كو جلانے كو آسمانی اديان كی علامات كی توہين قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ظالم، انسانيت كے دائرے سے خارج ہیں اور صیہونيوں كا یہ اقدام مسلمانوں اور عيسائيوں كی كھلی دشمنی كی علامت ہے۔
575239

نظرات بینندگان
captcha