اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے پروگراموں میں سے قرآنی ہفتوں كو ترجيح حاصل ہے

IQNA

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے پروگراموں میں سے قرآنی ہفتوں كو ترجيح حاصل ہے

13:14 - May 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1920536
فن وثقافت گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ثقافتی مشير نے كہا ہے كہ اس آرگنائزيشن كے اصلی پروگراموں میں دے دينی ابحاث منجملہ قرآنی ہفتوں كے پروگراموں كو ترجيحی بنيادوں پر منعقد كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ثقافتی مشير "محسن پاك آيين" نے اپنے ايك انٹرويو میں كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹروں كی دوسرے ممالك میں دينی سرگرميوں كا مقصد الغدير فاؤنڈيشن، نہج البلاغہ فاؤنڈيشن اور قرآنی سنٹر جيسے اہم ادارون سے مثبت تعاون كرنا ہے۔
پاك آيين نے ثقافتی ڈائريكٹروں سے ملاقات كے دوران قائد انقلاب اسلامی كے فرامين كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دنيا والوں كو ايران كے اصلی اقتدار كے عنوان سے ثقافتی اقتدار كی نمائش كے لئے تمام ثقافتی اداروں كو چاہیے كہ وہ ايران كے تعارف كو اپنے ترجيحی پروگراموں میں سے قرار دیں۔
576112

نظرات بینندگان
captcha